Trending Now

ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ رچا کر درجنوں ریسٹورنٹس کا بل ادا نہ کرنے والا گرفتار

شمال مغربی یورپی ملک لیتھونیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 20 ریسٹورنٹس میں کھانا کھانے کے بعد بل ادا نہ کرنے کے لیے جعلی دل کے دورے کا ڈھونگ رچایا۔

50 سالہ شخص کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ اطلاعات کے مطابق اس نے جنوبی اسپین کے ساحلی علاقے کوسٹا بلانکا کے کم از کم 20 ریسٹورنٹس میں کھانا کھانے کے بعد ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ کیا۔

اس کا طریقہ واردات یہ تھا کہ کھانا اور ڈرنکس آرڈر کرکے اسے کھا پی کر یہ اپنے سینے پر ہاتھ رکھ زمین پر گرجاتا اور بے ہوشی کی اداکاری کرتا، تاکہ لوگ یہ سمجھیں کہ اسے ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔

یہ سب کچھ اس وقت تک چلتا رہا جب ایک ہوٹل کے مالک نے اس کی یہ ساری اداکاری بغور دیکھی اور اس نے دیگر ریسٹورنٹس کو اس کی تصاویر بھجوادیں۔

جس کے بعد گزشتہ ماہ جب یہ بحراوقیانوس کے ہسپانوی ساحل پر البیون ریسٹورنٹ گیا اور اس نے وہاں شاندار مچھلی کے ساتھ مہنگی مشروبات کے چند شوٹس لیے جس کے بعد اسٹاف نے جب اسے 37 ڈالر کا بل دیا، تو اس نے وہاں سے نکلنے کی کوشش کی۔

لیکن ویٹر نے پکڑ لیا، جس پر اس نے کہا کہ اپنے ہوٹل سے رقم لینے جا رہوں تاہم انہوں نے اسے نہ جانے دیا جس پر اس نے پھر ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ کیا۔ لیکن اس بار یہ پکڑا گیا اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

Read Previous

فلسطین کی حمایت پر عالمی تیراکی فیڈریشن نے گولڈ میڈلسٹ کی تصویر ہٹا دی

Read Next

باتھ روم میں ناگ کو نہلانے والے شخص کی ویڈیو وائرل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *