قاہرہ: (ویب ڈیسک) تیراکی کی بین الاقوامی فیڈریشن نے فلسطین کی حمایت کرنے پر مصری گولڈ میڈلسٹ عبدالرحمٰن سامح کی تصویر ہٹا دی۔
تیراکی کی بین الاقوامی فیڈریشن کی جانب سے مصری تیراک کی تصویر ہٹائے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر عبدالرحمٰن سامح کی حمایت میں ٹرینڈ بھی چل رہا ہے۔
صارفین بڑی تعداد میں اس ٹرینڈ میں حصہ لے رہے ہیں اور اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فیڈریشن کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔