Trending Now

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا ٹرانسپورٹ کرایوں، آٹا،گھی، چکن،دالوں او رچینی کے نرخ میں کمی کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں میڈیا سے گفتگو
وزیراعلیٰ محسن نقوی کا ٹرانسپورٹ کرایوں، آٹا،گھی، چکن،دالوں او رچینی کے نرخ میں کمی کا اعلان
ڈیزل بس کا کرایہ 10فیصد، پٹرول بس کا کرایہ 15فیصد کم ہوچکاہے۔ محسن نقوی
دالو ں کے نرخ میں 20 سے 30روپے کمی کی جائے گی۔ محسن نقوی
گھی کا نرخ 15روپے فی کلو کم ہوگا۔ محسن نقوی
چکن کے نرخ 12سے15فیصد تک نیچے آجائیں گے۔ محسن نقوی
معیشت مضبوط ہورہی ہے،میرے علم میں ہے آنے والے دنوں میں مزید اچھی خبریں ملیں گی۔محسن نقوی
اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے پوری ٹیم کل سے محنت کررہی ہے۔ محسن نقوی
چیف سیکرٹری پنجاب روزانہ ساڑھے 9بجے قیمتوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس منعقد کریں گے۔ محسن نقوی
ہمیں عوام کا فائدہ دیکھناہے، جہاں جہاں ریلیف دے سکتے ہیں، دیں گے۔ محسن نقوی
قیمتوں میں کمی لانا ہمارا فرض ہے،کسی پر احسان نہیں ہے۔محسن نقوی
دال کی قیمت میں 30روپے کی کمی آئی ہے۔ محسن نقوی
آٹے کی قیمت 15روپے فی تھیلا کم ہوگی۔محسن نقوی
حکومت پنجاب گندم ریلیز کرنا جلد شروع کرے گی،آٹے کے نرخ مزید کم ہوں گے۔ محسن نقوی
نرخ 3500 سے 4000 فی من کرنے سے آٹے کی قیمتوں میں کمی ناگزیر ہے۔ محسن نقوی
گھی کی قیمت میں 15روپے کمی آئے گی۔ محسن نقوی
پولٹری کی پرائسز میں 12سے 15فیصد کمی آئے گی۔ محسن نقوی
چکن کی قیمتوں میں 110 روپے فی کلو کمی آئے گی۔ محسن نقوی
چینی کی قیمت 180روپے سے کم ہوکر 145روپے فی کلو ہوچکی ہے،چینی کی قیمت مزید کم ہوگی۔ محسن نقوی
تاریخ میں پہلی مرتبہ فیصل آباد میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔محسن نقوی
چیمبر آف کامرس کے دوستوں سے مشاورت کی ہے۔ محسن نقوی
کابینہ کے علاوہ ہماری مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔محسن نقوی
قیمتیں کم کرنے کے لئے 48گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی تھی،8گھنٹوں میں قیمتیں کم ہوگئیں۔ محسن نقوی
وزیر صنعت ایس ایم تنویر اور ایڈمنسٹریشن نے قیمتیں کم کرنے کے لئے دن رات محنت کی ہے۔ محسن نقوی
میں خود بھی کرایو ں کے بارے میں بس سٹینڈز پر دورے کر کے معلوم کرتا رہا۔ محسن نقوی
فیصل آباد کے لاری اڈے کا بھی وزٹ کیاہے،مختلف بسوں میں مسافروں سے کرائے کے بارے میں دریافت کیا۔ محسن نقوی
ڈیزل پر چلنے والی بس کے کرائے میں 10فیصد کمی آ چکی ہے۔ محسن نقوی
پٹرول پر چلنے والی بس کا 15فیصد کرایہ کم ہواہے۔ محسن نقوی
کارگو کے کرائے کم کرنے کے حوالے سے مذاکرات بھی کامیاب رہے،10فیصد کرایہ کم کریں گے۔ محسن نقوی
600کرایہ دینے والے مسافر کو کم ازکم 100روپے کی بچت ہوگی۔محسن نقوی
آنے والے دنو ں میں قیمتوں میں کمی کو برقرار رکھنے کو یقینی بنائیں گے۔محسن نقوی
پٹرول مزید سستا ہوا تو قیمتیں مزید کم کروائیں گے۔محسن نقوی
صحافی میرے دل کے قریب ہیں، ان کے مسائل حل کئے جائیں گے۔محسن نقوی
ہم کسی کا نقصان نہیں چاہتے نہ ہی کسی کاحق سلب کرنا چاہتے ہیں۔محسن نقوی
ملازمین کی تنخواہیں 35فیصد بڑھائی ہیں۔محسن نقوی
پولیس ملازمین کی 14ہزار اوردیگر کی 26ہزارکی پرو موشن کرچکے ہیں۔محسن نقوی
معاشی مسئلہ اچھا خاصا تھا،بینکوں کے 672ارب دینے تھے اوران پر ڈیڑھ،پونے دوسو ارب سود تھا۔محسن نقوی
ہم نے بینکوں کے 672ارب روپے ادا کیے۔محسن نقوی
ہم میں سے کسی نے الیکشن نہیں لڑنا۔محسن نقوی
کمشنر فیصل آباد اوردیگر کمشنرز اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں قیمتوں میں کمی کیلئے متحرک ہیں۔محسن نقوی

Read Previous

باتھ روم میں ناگ کو نہلانے والے شخص کی ویڈیو وائرل

Read Next

چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کراچی سرکلر ریلوے بنائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *