لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں اپنے ہی چار بچوں کو قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
لاہور کے علاقے کاہنہ میں ملزم نے چند روز قبل اپنے چار بچوں کو قتل کر کے لاشیں نہر میں پھینک دی تھیں جو نوشی قصور کے علاقے سے ملی۔
پولیس ملزم محمد عظیم کو چوتھے بچے کی لاش تلاش کرنے کیلیے لے کر وقوعہ پر پہنچی تو ملزم کے دو ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔
انچار انویسٹی گیشن کاہنہ محمد اصغر بھٹی نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے چار بچوں کو قتل کرنے والا شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔