Trending Now

سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کے مقدمے کی جلد سماعت کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد: عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کے مقدمے کی جلد سماعت کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

شہری جنید رزاق کی جانب سے سپریم کورٹ میں مقدمے کی جلد سماعت کے حوالے سے درخواست دائر کی گئی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس کو اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں مقرر کیا جائے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کو شروع کردیا گیا ہے، سویلنز کے ٹرائل کو شروع کرنا سپریم کورٹ کے تین اگست کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔

رخواست گزار نے کہا کہ مقدمے کی جلد سماعت ہونا فراہمی انصاف کے اصول کے مطابق ہوگا۔

Read Previous

21 اکتوبر کو نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو واپس2017 والے ٹریک پر لے کر جائیں گے: رانا ثنا اللہ

Read Next

توشہ خانہ کیس، نواز شریف کی وارنٹ معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *