فیصل آباد: صوبہ بنجاب کے شہر فیصل آباد میں اسٹیج اداکارہ مالا کی گاڑی پر نامعلوم کار سوار اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گاڑی میں موجود اسٹیج اداکارہ مالامحفوظ رہیں لیکن اداکارہ کا بھائی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ میک اپ آرٹسٹ زخمی ہو گیا۔
پولیس نے بتایا کہ کار سوار ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔