بر خمسٹڈ: ایک کالا بھالو جنوبی نیو انگلینڈ کی امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کے شہر برخمسٹڈ میں ایک گھر میں گھس آیا اور فریزر سے فروزن لزانیا نکال کے لے کر واپس چلا گیا۔
گھر کی مالک ہیلینا رچرڈسن نے اس لمحے کو اپنے گھر کے سیکیورٹی کیمرے میں قید کیا، جسے انہوں نے بعد میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر پوسٹ کر دیا۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھالو سکرین کے دروازے سے اندر داخل ہوتا ہے، کچن میں جا کر ریفریجریٹر پر پہنچا تو وہ اپنی پچھلی ٹانگوں پر کھڑا ہو گیا، فریزر کی دراز کھولی اور فوراً ہی فروزن لزانیا منہ سے لباہر نکال لیا۔
جب بھالونے اپنا اطالوی کھانا نکال لیا، تو اس نے کھلے فریزر دراز کا استعمال کرتے ہوئے کھڑکی سے 35منٹ بعد کچن کی کھڑکی سےباہر نکل جاتا ہے۔