لاہور: معروف قانون دان اور سابق سینیٹر ایس ایم ظفر طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے۔
ان کی لیگل ٹیم کے رکن حامد خالد بٹ کے مطابق ایس ایم ظفر کی نماز جنازہ کل بروز (جمعہ) لاہور میں ظہر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔ ایس ایم ظفر نے جنرل ایوب خان کی آخری کابینہ میں کم عمری میں وفاقی وزیر قانون کے طور پر خدمات انجام دیں۔ علاوہ ازیں وہ کئی برس مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری بھی رہے۔
مرحوم نے 2018 میں سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے سے قبل پاکستان مسلم لیگ قائد سے وابستہ رہتے ہوئے سینیٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
امریکا ، برطانیہ اور اقوام متحدہ میں سابق سفیر ملیحہ لودھی نے بھی ایس ایم ظفر کو ایک “بہترین وکیل” اور “پرتپاک انسان” قرار دیا۔