Trending Now

برطانوی یونیورسٹی کا جادو ٹونے میں ڈگری کرانے کا اعلان

ایکسیٹر: برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایکسیٹر نے آئندہ سال سے جادو ٹونے میں پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری کرانے کا اعلان کر دیا۔

یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ ادارے کی جانب سے یہ پروگرام ستمبر 2024 میں شروع کیا جائے گا اور اس کورس میں جادو کی تاریخ کا جائزہ لینے کے ساتھ ادب، فلسفے، آثارِ قدیمہ، عمرانیات، نفسیات، ڈرامہ اور مذہب کا جادو کے حوالے سے تجزیہ کیا جائے گا۔

اس نئے کورس کی رہنمائی کرنے والی پروفیسر ایمیلی سیلوو نے یونیورسٹی کے بلاگ میں لکھا کہ یونیورسٹی کے اندر اور باہر جادو ٹونے میں دلچسپی میں اضافے کی بنیاد معاشرے سے متعلق اٹھنے والے سوالات میں پائی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیکولونائزیشن، علمیات کے متبادل کی تلاش، فیمنزم اور انسداد نسل پرستی اس پروگرام کے بنیاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام لوگوں کو اس خیال کا دوبارہ جائزہ لینے کے قابل بنائے گا کہ مغرب عقلیات اور سائنس کی جگہ ہے جبکہ باقی دنیا کا تعلق جادو اور توہم پرستی سے ہے۔

Read Previous

ایکس کا نئے صارفین سے معاوضہ وصول کرنے کا فیصلہ

Read Next

90 روز میں انتخابات کرانے اور فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کا کیس سماعت کے لیے مقرر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *