Trending Now

90 روز میں انتخابات کرانے اور فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کا کیس سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں نوے روز میں انتخابات کرانے اور فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کا کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیے گئے، کیسز کی سماعت 23 اکتوبر کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے نوے روز میں انتخابات کرانے اور فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کا کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق نوے روز میں انتخابات کرانے کے کیس کی سماعت 23 اکتوبر کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔

کاز لسٹ کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے کیس کی سماعت بھی 23 اکتوبر کو ہو گی، جسٹس اعجاز الاحسن ،جسٹس منیب اختر ،جسٹس یحییٰ آفریدی ،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک کیس کی سماعت کریں گے۔

گذشتہ روز چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پاکستان میں انتخابات اور فوجی عدالتوں کا کیس مقرر کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

پاک عرب ریفائنری ملازمین کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ سپریم کورٹ میں عام انتخابات اور فوجی عدالتوں میں ٹرائل کےکیس مقرر ہونیوالے ہیں، مشکل مقدمات آنے والے ہیں اس دوران دیگرکیسزسننا مشکل ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہپ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کےفیصلےتک آرٹیکل ایک سو چوراسی تین کےمقدمات مقررنہیں ہو رہے تھے۔

Read Previous

برطانوی یونیورسٹی کا جادو ٹونے میں ڈگری کرانے کا اعلان

Read Next

عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت پر کانسٹیبل پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کا مقدمہ درج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *