Trending Now

عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت پر کانسٹیبل پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کا مقدمہ درج

 اسلام آباد: عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت پر کانسٹیبل پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کانسٹیبل جاوید ہمایوں کے مطابق ریڈیوپاکستان چوک کی جانب سےسپریم کورٹ سے پہلے یوٹرن پرایک وکیل نے مجھ پرگاڑی چڑھانے کی کوشش کی ۔ یوٹرن پر میں نے وکیل جس کانام شیر افضل مروت معلوم ہوا، کو آگے جانے کا اشارہ کیا۔

ایف آئی آر میں کانسٹیبل نے مزید بتایا کہ وکیل پتا نہیں کیا سمجھا ، اس نے مجھے قتل کی دھکمیاں دیں۔ شیر افضل مروت گاڑی سے نکل کر اپنے 2 ساتھیوں کے ساتھ سپریم کورٹ پارکنگ میں چلا گیا۔ میں بھی پیچھے گیااور پوچھا کہ آپ نے 2 مرتبہ گاڑی اوپر چڑھانے کی کوشش کی اور پھر دھمکیاں و گالیاں کیوں دیں؟،  جس پر شیر افضل مروت اور اس کے 2 ساتھیوں نے سپریم کورٹ پارکنگ میں مجھ پر تشدد کیا۔

پولیس کانسٹیبل کی شکایت پر عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کے خلاف سیکرٹریٹ تھانے میں قتل کی کوشش اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Read Previous

90 روز میں انتخابات کرانے اور فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کا کیس سماعت کے لیے مقرر

Read Next

آٹا، چینی، دالوں اور چاول کی قیمت میں کمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *