Trending Now

ایک جوڑا بار بار پہننے کے سوال پر عروہ حسین کا کرارا جواب

حال ہی میں اپنے حاملہ ہونے کی تصدیق کرنے والی نامور اداکارہ عروہ حسین نے سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ایک جوڑا بار بار پہننے کے سوال پر کرارا جواب دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ جب تک کپڑے خراب نہ ہوں انہیں دوبارہ پہننے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

عروہ حسین نے انسٹاگرام پر اپنے والدین کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے والدہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی تھی۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’میری خوبصورت اماں رضیہ مخدوم کو سالگرہ مبارک ہو، آپ نے میرے لیے جو کچھ بھی کیا اس کے لیے بہت شکریہ اور مجھے وہ شخص بنانے کے لیے جو میں آج ہوں، آج میں آپ سے صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ آپ نے بہت زیادہ مشکل زندگی گزاری ہے، کیونکہ آپ نے ہمیشہ اپنے بچوں اور ان کے خوابوں پورا کرنے کی کوشش کی ہے‘۔

اداکارہ نے مزید لکھا تھا کہ ’میری خواہش ہے کہ آپ جو زندگی میں کرنا چاہتی ہیں اسے پورا کریں اور زندگی کو بھرپور طریقے سے جیئیں‘۔

تصویر میں عروہ حسین کو دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے سیاہ رنگ کی کڑھائی کے ساتھ سفید رنگ کی شلوار قیمض اور دوپٹا پہنا ہوا ہے۔

اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ ’عروہ آپ یہ لباس کتنی دفعہ پہنے گیں؟‘

جس پر عروہ حسین نے جواب دیا کہ ’جتنی دفعہ میرا دل کرے گا اور جب تک یہ دوبارہ استعمال کے قابل ہیں اتنی دفعہ پہنتی رہوں گی، آپ کو بھی اپنے کپڑے دوبارہ استعمال کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اس سے پیسوں کی بچت ہوتی ہے اور خاص طور پر فضول چیزوں میں وقت ضائع ہونے سے بچتا ہے۔‘

عروہ حسین نےصارف کو مشورہ دیا کہ بیوقوفانہ سوالات نہ پوچھنے کی کوشش کریں اور بُری عادتوں سے پرہیز کریں اس سے وقت کی بچت ہوگی۔

Read Previous

پنیر قلبی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے، تحقیق

Read Next

بھارتی تیلگو اداکار اللو ارجن نے تاریخ رقم کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *