ویب ڈیسک: بھارتی معروف تیلگو اداکار اللو ارجن نے نیشنل ایوارڈ حاصل کر کے تاریخ رقم کردی۔
تفصیلات کے مطابق 69ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد نئی دہلی کے وگیان بھون میں کیا گیا جس میں اداکار اللو ارجن کو “پشپا: دی رائز” میں شاندار اداکاری کے لیے “بہترین اداکار” کےایوارڈ سے نوازا گیا،اللورجن یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے تیلگو اداکار بن گئے۔
“پشپا: دی رائز” میں بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرنے والے اللو ارجن نےاس موقع پر کہا کہ کمرشل فلم کے لیے یہ اعزاز حاصل کرنا ان کے لیے “دوہری کامیابی” تھی۔اس فلم ایوارڈ میں ان کے ساتھ ان کی اہلیہ، سنیہا ریڈی بھی موجود تھیں،یہ تاریخی لمحہ اللو ارجن کے لیے ایک اہم سنگ میل کی علامت ہے۔