Trending Now

چوہے کی آنکھ کی خردبینی تصویر 2023 کی بہترین تصویر قرار

سڈنی: خلیات کے جال سے بھری آنکھ اس خوبصورتی کی ایک شاندار مثال ہے جو فطرت کے چھوٹے سے حجم میں بھی سما سکتی ہے۔

چوہے کی آنکھ کے ایک حصے کی جھلک اور اسے صحت مند رکھنے والے مدافعتی خلیات نے 2023 کے نیکون اسمال ورلڈ فوٹومیکروگرافی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

ایک کنفوکل مائیکروسکوپ کے ساتھ کھینچی گئی متعدد تصاویر پر مشتمل یہ ایک تصویر، پرتھ، آسٹریلیا میں لائنز آئی انسٹی ٹیوٹ کے سینٹر فار اوپتھلمولوجی اینڈ ویژول سائنس کے نیورو سائنسدان حسنین قمبری نے لی۔

تصویر کو مصنوعی طور پر رنگین کیا گیا ہے جس میں آنکھ کے اعصاب، مرکز میں سیاہ دھبے، ریٹنا میں ارد گرد کے ڈھانچے، آنکھ کے اندر خلیات کی تہہ جو روشنی کو قید کرتی ہے، شامل ہے۔ مزید برآں ایک پروٹین جو خون کی نالیوں کے سکڑنے میں مدد کرتا ہے سرخ رنگ میں دکھایا گیا ہے۔

خلیے کے مرکزی حصے نیلے رنگ میں دکھائے گئے ہیں جبکہ زرد رنگ میں ایسٹروسائٹس ہیں، ایک قسم کا مدافعتی خلیہ جو ریٹنا میں سوزش کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔

Read Previous

نواز شریف نے سزا کیخلاف اپیلوں پر دستخط کردیے، اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ

Read Next

اپنے شکار کو اندر سے کھانے والے بھڑ کی نئی نسل دریافت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *