یوٹاہ، امریکا: سائنسدانوں نے بھڑ (wasp) کی ایک نئی نسل دریافت کی ہے جس کا اپنے شکار کھانے کا انداز انتہائی خوفناک ہے۔
نئی دریافت شدہ بھڑ کی نسل کو Capitojoppa amazonica کا نام دیا گیا ہے۔ یہ بھڑ اپنے شکاروں کو اپنے ڈنک سے وار کرتا ہے اور اندر انڈے دینے سے پہلے ان میں سے خون چوس لیتا ہے۔
اس خوفناک کیڑے کو یوٹاہ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے پیرو میں نیشنل ریزرو آف ایلپاہوایو مشانا کا سروے کرتے ہوئے دریافت کیا۔ انہوں نے زیادہ سے زیادہ اڑنے والے کیڑوں کو پکڑنے کے لیے بڑے جال والے آلات بچھائے جنہیں میلیز ٹریپس کہتے ہیں۔ ان کے جال میں پھنسنے والی مخلوقات میں ایک چمکدار پیلے رنگ کا بھڑ بھی آیا جس میں بادام کی شکل کا ایک بڑا سر تھا اور اس میں سے ٹیوب نما اعضاء نکل رہے تھے۔