بھارت نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں مسلسل پانچویں فتح حاصل کی جس کے بعد کپتان روہت شرما سمیت اہم کھلاڑی چھٹی پر چلے گئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو شارٹ بریک دی ہے جس کے بعد کرکٹرز اپنی فیملیز کے پاس چلے گئے ہیں۔
ٹیم چھوڑنے والوں میں کپتان روہت شرما، شریاس ائیر، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، جسپریت بمراہ اور کئی دوسرے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔
بھارتی کھلاڑیوں کو شارٹ بریک اگلے انگلینڈ کے خلاف میچ میں زیادہ وقفے کی وجہ سے ملی، 29 اکتوبر کو بھارت اور انگلینڈ کا میچ ہو گا، بھارت ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔