Trending Now

اسحاق ڈار کیخلاف کرپشن کے ثبوت نہیں کیس مزید نہیں چلایا جاسکتا، نیب

 اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد میں اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اہم پیش رفت ہوگئی۔

نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ اسحاق ڈار کیخلاف کرپشن ثبوت نہیں کیس مزید نہیں چلایا جاسکتا۔

جج محمد بشیر نے ریمارکس دیے کہ نیب پراسکیوٹر جنرل اس نکتے پر تحریری طور پر وضاحت دیں ، اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کی بریت پر اعتراض نہیں تو لکھ کر دیں ، کل کو نیب کہے کہ ہم نے تو ایسا کچھ نہیں کہا تھا۔

نیب پراسکیوٹر افضل قریشی نے کہا کہ ہم نے میرٹ پر دلائل دیے ہیں عدالت فیصلہ سنا دے۔

عدالت نے کہا کہ آپ تحریری طور پر لکھ کردیں ہم فیصلہ سنائیں گے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت ملتوی کردی۔

Read Previous

بھارت کی پانچویں فتح، کپتان سمیت اہم کھلاڑی چھٹی پر چلے گئے

Read Next

ابھی بھی کچھ بگڑا نہیں، بابر کے پاس وہ کلاس، شہرت اور صلاحیت ہے، گوتم گمبھیر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *