لاہور: ڈیفنس سی پولیس نے سڑکوں پر کاروں کی ریس اور خطرناک کرتب دیکھاتے ہوئے 11 کار ریسر گرفتار کر لیے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان میں انس، جبراٸیل، طلحہٰ، زوہیب، عثمان وغیرہ شامل ہیں۔
ایس ایچ او ڈیفنس سی نصراللہ کے مطابق ملزمان پابندی کے باوجود کاروں کی ریس لگاتے اور ویڈیو بنا کر گروپوں میں وائرل کرتے ہیں، ملزمان خطرناک مستیاں کرتے اور زندگی داؤ پر لگاتے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق نے بروقت کارروائی کرنے پر ایس ایچ او ڈیفنس سی نصر اللہ چھٹہ اور ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے اہنی ہاتھوں نمٹا جاٸے گا، اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے والے کار ریسر کسی رعائت کے مستحق نہیں۔