Trending Now

شادی میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کا حکم

ملتان:  شادی کی تقریبات میں ون ڈش کی خلاف ورز ی معمول بنتی جا رہی ہے۔ کمشنر انجینئر ڈویژن انجینئرعامر خٹک نے شادی ہالز میں ون ڈش کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کو فوری کریک ڈاؤن شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

 کمشنر انجینئر ڈویژن انجینئرعامر خٹک نے کہا کہ شادی کے تمام فنکشنز پر ون ڈش کی پابندی عائد ہے۔

عامر خٹک کا کہنا ہے کہ گھروں میں شادی کی تقریبات پربھی ون ڈش کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہے۔

کمشنر انجینئر ڈویژن  کے حکم کے مطابق ون ڈش کی خلاف ورزی پر شادی ہال مالکان، ایونٹ آرگنائزر پر بھی مقدمہ درج کروایا جائے گا۔

کمشنرعامرخٹک نے کہا کہ شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے حکومتی احکامات پرعملدرآمد کریں۔

Read Previous

لاہور؛ سڑکوں پر خطرناک کرتب دکھانے والے 11 کار ریسر گرفتار

Read Next

موسم سرما، پنجاب میں سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *