وزارت تعلیم پنجاب نے سرکاری سکولوں کے موسم سرما کے اوقات کار کانو ٹیفکیشن جاری کر دیا، عملدر آمد پیر 16 اکتوبر سے ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق بوائز سکولز سنگل شفٹ صبح ساڑھے 8 بجے سے سوا 12 بجے تک، گر لز سکولز صبح سوا 8 بجے سے سوا 2 بجے تک ہوں گے ۔
ڈبل شفٹ سکولز میں مار ننگ شفٹ تمام گر لز اور بوائز سکولز صبح پونے 8 بجے لگیں گے جبکہ چھٹی سوا 12 ہو گی ۔
دوسری شفٹ کے تمام سکولز دو پہر ساڑھے 12 بجے شروع اور چھٹی پانچ بجے ہو گی۔