Trending Now

سموگ: پنجاب حکومت کا بدھ کو چھٹی نہ دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے موجودہ سموگ کی صورتحال کے تناظر میں اس ہفتے بدھ کو چھٹی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ کی زیرصدارت انسداد اسموگ اقدامات سےمتعلق خصوصی اجلاس ہوا جس میں ائیرکوالٹی انڈیکس میں بہتری کی بنیادپرفی الحال بدھ کوچھٹی نہ کرنےپراتفاق کیا گیا۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آئی جی پولیس اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسموگ کا سبب بننے والے بھٹوں، فیکٹریوں کیخلاف بلاامتیاز ایکشن کیا جائے۔ مقرر کردہ مقدار سے زیادہ دھواں چھوڑنے اور ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کو سیل کیاجائے۔

کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو فصلوں کی باقیات جلانے والوں کےخلاف بھرپور ایکشن کا حکم دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ غیرمعیاری فیول فروخت کرنےوالوں کےخلاف فوری کارروائی ہوگی ضلعی انتظامیہ کو سڑکوں پر گرد بٹھانے کیلئے تسلسل سے پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی سرگرمیوں کیلئے ریت، بجری کو ڈھانپنا اور پانی کا چھڑکاؤ کرنا لازمی ہو گا اسموگ کا سبب بننے والے اقدامات پر قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔

Read Previous

50 سیڑھیاں چڑھیں ، عارضہ قلب سے محفوظ رہیں

Read Next

غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری؛ ایک دن میں 400 فلسطینی شہید

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *