انٹر بینک میں امریکی کرنسی ڈالرکی اڑان کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری، مزید مہنگاہوگیا
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سےجاری اعدادوشمارکےمطابق کے آج دوسرےکاروباری روز کے اختتام پرڈالرکی قیمت میں 31 پیسے کامزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 279 روپے12 پیسے سے بڑھ کر 279 روپے 43 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر38 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 279 روپے ،50 پیسے پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہاتھا۔
گزشتہ پہلے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 32 پیسے کا اضافہ ہونے کے بعد 279 روپے 12 پیسے کی سطح پر بند ہواتھا۔