کیرالہ: سوشل میڈیا پر لیجنڈری اداکار رجنی کانت کے ہمشکل کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔
شاہ رخ خان، عمران ہاشمی، انیل کپور اور رنبیر سنگھ کے بعد اب بھارت کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کے ہمشکل کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
رجنی کانت کے ساتھ غیرمعمولی مشابہت رکھنے والا سدھاکر پربھو بھارتی ریاست کیرالہ میں چائے کا ایک ہوٹل چلاتا ہے، وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکار کے ہمشکل نے شارٹس اور شرٹ کے ساتھ چشمہ بھی پہنا ہوا ہے۔
اس ویڈیو کے بعد سدھاکر پربھو کو بےحد مقبولیت مل رہی ہےاور کیرالہ میں ہونے والی مختلف تقریبات میں بطورِ مہمان مدعو بھی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ان دنوں رجنی کانت اپنی نئی آنے والی فلم ‘تھلائیور 170′ کی شوٹنگ پر کام کررہے ہیں، ‘تھلائیور 170′ رجنی کانت کے کیریئر کی 170ویں فلم ہوگی جوکہ اداکار کے لیے کافی اہمیت کی حامل ہوگی، اس فلم میں امیتابھ بچن اور رجنی کانت اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ فلم کا نام عارضی طور پر ‘تھلائیور 170′ رکھا گیا ہے، مستقبل میں اس نام کو تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے۔
امیتابھ بچن اور رجنی کانت کی فلم کے ڈائریکٹر ٹی جے گیان ویل ہیں۔