کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قدر کم ہو گئی۔
بدھ کو کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 57 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد ڈالر 280 روپے کا ہو گیا۔
کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال معمولی کمی کے بعد 74.8 روپے، اماراتی درہم 78.2 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
قطری ریال 76.49 روپے، کویتی دینار 901.21 روپے ، بحرینی دینار 740.83 ، آسٹریلین ڈالر 175 روپے 25 پیسے، کینیڈین ڈالر 204 اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 344 روپے ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 161 پوائٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، کاروبارکے دوران انڈیکس 51 ہزار 189 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔