Trending Now

فخر زمان ورلڈ کپ کا اگلا میچ کھیلیں گے یا نہیں؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے ورلڈ کپ کا اگلا میچ کھیلنے کے حوالے سے فی الحال کوئی حتمی بات سامنے نہیں آسکی ہے۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان گھٹنے کی انجری سے تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور وہ آج شام ٹریننگ میں حصہ لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریننگ کے دوران ان کی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا، فٹنس اور ٹریننگ سیشن کے بعد ان کی دستیابی کے حوالے سے فیصلہ ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم ایک روز مکمل آرام کے بعد آج شام چدم برم اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ جمعے کو شیڈول ہے جس کے لیے  جنوبی افریقا کی ٹیم آج چینئی پہنچے گی۔

واضح رہے کہ فخر زمان اب تک ورلڈ کپ کا ایک ہی میچ کھیل پائے ہیں۔

Read Previous

ڈالر 57 پیسے سستا ، 280 روپے کا ہو گیا

Read Next

قتل کیس؛ پی ٹی آئی کے سابق ڈپٹی اسپیکر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *