لاہور: پی آئی سی میں امراض قلب کے مریضوں کا رش کم کرنے کے لیے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں دل کا ایک اور بڑا اسپتال بنانے کی منظوری دے دی۔
جناح اسپتال کی ایمرجنسی و ٹراما سینٹر پراجیکٹ کی جگہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جائے گا۔
نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے زیر تعمیر منصوبے کی سائٹ کا تفصیلی معائنہ کیا اور کہا کہ ایمرجنسی و ٹراما سینٹر کو جناح اسپتال میں شفٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے عمارت کی بنیادوں کو اگلے ماہ کے وسط تک مکمل کرنے کا حکم دیا۔
صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم، عامر میر، سیکریٹریز صحت، تعمیرات و مواصلات، اسپیشل سیکریٹری صحت، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج، ایم ایس جناح اسپتال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔