لاہور ہائیکورٹ نے واپڈا ملازمین کو بجلی کے مفت یونٹس دینے کیخلاف درخواست پر ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں شہری کی جانب سے واپڈا ملازمین کو بجلی کے مفت یونٹس دینے کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سماعت کی۔
دوران سماعت درخواست گزار نے اپنے مؤقف میں کہا کہ آرٹیکل 25 کے تحت تمام پاکستانی برابری کے حقوق رکھتے ہیں۔
واپڈا ملازمین کو بجلی کے مفت یونٹس دینا آئین کی خلاف ورزی ہے۔
عدالت نے واپڈا کے فیڈرل سیکریٹری کو درخواست گزار کا مؤقف سن کر 1 ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔