اسلام آباد: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے بغاوت پر اُکسانے کے کیس میں شہباز گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے اداروں کے خلاف بغاوت پر اُکسانے کے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ شہبازگِل جہاں بھی نظر آئیں انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔