الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کے اندراج، ٹرانسفر، اخراج اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں 28 اکتوبر 2023 تک توسیع کر دی ہے۔
عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ 28 اکتوبر 2023 تک اپنے ووٹ کے اندراج ٹرانسفر اخراج اور درستگی کو یقینی بنائیں۔
متعلقہ فارم الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pk سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔
یاد رہے اس سے پہلے ووٹ کے اندراج، ٹرانسفر، اخراج اور کوائف کی درستگی کی آخری تاریخ 25 اکتوبرمقرر تھی۔