Trending Now

ورلڈکپ، جنوبی افریقا کیخلاف میچ میں پاکستانی کوچز قومی ٹیم کا خفیہ ہتھیار؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں پاکستانی ٹیم اپنا اگلا اور فیصلہ کن میچ جمعے کو جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی۔

بھارت کی میزبانی میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن میں کل پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ دونوں ٹیمیں چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم کے میدان میں جیت کیلئے جان کی بازی لگائیں گی۔پاکستان کیلئے ورلڈکپ سیمی فائنل تک رسائی کیلئے یہ میچ انتہائی اہم ہوگا، ہارنے کی صورت میں قومی ٹیم کے کوالیفائے کرنے کے چانسز ختم ہوجائیں گے۔ دوسری طرف جنوبی افریقا اس وقت میگا ایونٹ کی مضبوط ترین ٹیم قرار دی جارہی ہے۔

قومی ٹیم کی طرف سے جہاں جنوبی افریقا کیخلاف جیت کیلئے حکمت عملی تیار کی جارہی ہے وہیں پاکستان کے کوچز اس میچ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ قومی ٹیم کے باولنگ کوچ مورنے مارکل اور بیٹنگ کوچ اینڈرو پیوٹک دونوں جنوبی افریقا کی طرف سے کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

دوسری طرف ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی جنوبی افریقا میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن نے ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کو خفیہ ہتھیار قرار دیا تھا۔ پاکستان نے یہ میچ 6 وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا۔

Read Previous

پاکستان کی چین سمیت مختلف ممالک کیساتھ تجارت میں 8 ارب ڈالر کی گڑبڑ

Read Next

پاکستان میں سرمایہ کاری کےبے پناہ مواقع موجود ہیں،وزیرخارجہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *