Trending Now

چینی کی قیمت؛ شوگر ملز مالکان کی لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا مسترد

لاہور: ہائی کورٹ نے چینی کی قیمتوں سے متعلق معاملے پر شوگر ملز مالکان کی لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا مسترد کردی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے معاملے پر لاہور ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت کے 2 رکنی بینچ نے شوگر ملز مالکان کی جانب سے5رکنی لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا مسترد کردی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ 2 رکنی بینچ ہی چینی کی قیمتوں کے حوالے سے پنجاب حکومت کے نوٹی فکیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا۔  30 اکتوبر سے دستیاب 2 رکنی بینچ  سماعت کا آغاز کرئے گا۔

واضح رہے کہ شوگر ملز مالکان نے 28جولائی کے نوٹی فکیشن کو چیلنج کیا تھا۔

Read Previous

الیکشن کمیشن نےنگران وزیراعظم کو نوٹس جاری کر دیا

Read Next

پاکستانی ایتھلیٹ حیدر علی نے ایشین پیرا گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *