تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیلنج دیتے ہوئے کہاہے کہ نوازشریف اتنے بہادر ہیں تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھائیں۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب ہے جس نے الیکشن لڑنا ہےوہ باہر ہو،نوازشریف سزایافتہ اور اشتہاری ہیں ان کو آپ الیکشن کیلئے باہر لے آئےہیں۔
یاسمین راشدکا کہناتھا کہ نوازشریف کو پروٹوکول مل رہا ہے، ہمارے چالان تین چار ماہ سے نہیں آئے۔یہ بات پہلے سے کنفرم ہے کہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے،ورلڈمیڈیکل ایسوسی ایشن نے صدر، وزیراعظم کو خط لکھا پوچھا یاسمین راشد کو کیوں گرفتار کیا۔