ملک میں پائیدار امن اور ترقی کیلئے پاک فوج کی کاوشیں رنگ لانے لگیں۔ سبی تا ہرنائی عوام کو ریلوے اسٹیشنز کی انتہائی خراب صورتحال کے بعد آمدورفت کے لئے مشکلات کا سامنا تھا۔
سبی تا ہرنائی کے ملحقہ پل اور ریلوے ٹریکس کو دہشتگردوں نے تباہ کر دیا تھا۔ ایک عرصے سے پاک فوج کے زیرِ اہتمام سبی اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لئے ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام جاری تھا۔
25 اکتوبر 2023 کو سبی ریلوے اسٹیشن تا ہرنائی اسٹیشن کو مکمل فعالی کے بعد چلا دیا گیا۔ سبی اسٹیشن سے ہرنائی اسٹیشن تک یہ ریلوے لائن 17 سالوں بعد فعال ہوئی۔ ریل کا سپن تانگی اور ہرنائی ریلوے اسٹیشن پر عوام کے جم غفیر نے شاندار استقبال کیا۔
ریل پر ایف سی کے جوان بھی سوار تھے۔ جن کا علاقہ مکینوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ عوام نے ایف سی اور پاک فوج کے جوانوں کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔