سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی سےپہلے پارٹی رہنماؤں اور قانونی ٹیم سے مشاورتی ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورتی ملاقات کی ہے۔ملاقات میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، اعظم نذیر تارڑ، خواجہ سعد رفیق شریک تھے جبکہ مریم اورنگزیب، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، عطاء اللہ تارڑ نے بھی مشاورت میں شرکت کی۔
مشاورت میں نواز شریف کی قانونی ٹیم بھی شریک ہے۔نواز شریف نے قانونی اور سیاسی امور پر رہنماؤں سے مشاورت کی ہے۔قانونی ٹیم نے اجلاس میں کیسز کی صورتحال پر بریفنگ کی ہے۔