Trending Now

غیرقانونی مقیم تارکین وطن کو گرفتار کرکے ہولڈنگ سینٹرز میں رکھنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیرقانونی مقیم تارکین وطن کیخلاف یکم نومبر کے بعد کریک ڈاؤن کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، انہیں گرفتار کرکے جیلوں کے بجائے ہولڈنگ سینٹر میں رکھا جائےگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ یکم نومبر غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم افراد کو دی گئی ڈیڈ لائن ہے جس کے گزرنے کے بعد ان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا، گرفتار کیے گئے افراد کو جیلوں کے بجائے ہولڈنگ سینٹرز میں رکھا جائے گا، اس مقصد کے لیے تمام شہروں میں ہولڈنگ سینٹرز بنادیے ہیں، وہاں سے انہیں ان کے وطن روانہ کردیا جائےگا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ صرف ان افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا جن کے پاس پاکستان میں رہنے کی دستاویزات نہیں ہیں تاہم ایسے تارکین وطن جنہوں ںے جعلی یا غیرقانونی طریقے سے شناختی کارڈ یا دیگر دستاویزات بنائی ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی اور انہیں سہولت دینے والے پاکستانیوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

نگراں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جو غیرملکی قانونی طور پر یہاں مقیم ہیں انہیں کچھ نہیں کہا جائےگا، نکالے گئے غیرملکی باشندوں کو فی خاندان 50 ہزار روپے سے زائد نقدی ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم وہ بقیہ رقم بینکنگ چینلز کے ذریعے منتقل کرسکیں گے اس حوالے سے دو دنوں کے اندر پالیسی وضع کردی جائے گی۔

Read Previous

نوازشریف کی اسلام آبادہائیکورٹ میں پیشی سےپہلےاہم ملاقاتیں

Read Next

تیاریاں مکمل ، انتخابات ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں ، الیکشن کمیشن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *