Trending Now

انسٹاگرام کاصرف’ تصدیق شدہ صارفین کی پوسٹ’ دیکھنے کا فیچر متعارف

کیلیفورنیا:  میٹا کی ملکیت والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام ایک ایسے فیچر کی جانچ کر رہا ہے جس میں صارفین اپنی فیڈ میں نظر آنے والی پوسٹس کو صرف تصدیق شدہ صارفین تک محدود کر سکتے ہیں۔

انسٹاگرام زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تصدیقی بیج خریدنے پر مجبور کرنے کے نئے طریقے آزما رہا ہے۔ کمپنی نے صارفین کو اجازت دی ہے کہ وہ ان تمام لوگوں کی بنیاد پر جن کی وہ پیروی کر رہے ہیں یا صرف چند پسندیدہ کی بنیاد پر،  کون سی فیڈ دیکھنا پسند کریں گے۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے اپنے انسٹاگرام کے نشریاتی چینل پر ایک پوسٹ کی جس میں کہاگیا کہ پلیٹ فارم جلد ہی صارفین کو صرف تصدیق شدہ صارفین کی پوسٹس دیکھنے کی اجازت دے سکتی ہے۔

 ایڈم موسیری نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں تین انتخاب دکھائے گئے ہیں کہ صارف اپنی فیڈ کو کس طرح پسند کرے گا۔ تین آپشنز میں فالونگ، فیورٹ اور میٹا ویریفیز یوزرز کی فیڈ شامل ہے۔

Read Previous

نوازشریف کیخلاف ریفرنس سپریم کورٹ کے حکم پر دائر کیا، اب ان کی درخواست پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں: نیب پراسیکیوٹر

Read Next

مٹاپے کا سبب بننے والا اہم جزو دریافت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *