Trending Now

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت مسترد کردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت مسترد کردی۔

علاوہ ازیں عدالت نے چیئرمین پی ٹی  آئی کی اخراج مقدمہ کی درخواست بھی خارج کردی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے آج چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے سنا دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

Read Previous

یکم نومبر سے پٹرول مزید 20، ڈیزل 16 روپے لیٹر سستا ہونے کا امکان

Read Next

گھریلو صارفین کو مہنگی گیس دن میں صرف چند گھنٹے ملے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *