ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے انکشاف کیا ہے کہ وہ رنویر سنگھ کے ساتھ رشتے میں ہونے کے باوجود بھی دوسرے مردوں کے ساتھ تعلقات میں تھیں جس کے بعد اداکارہ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
بھارتی فلمساز کرن جوہر کے مقبول ترین شو “کافی ود کرن” کے 8ویں سیزن کا آغاز ہوگیا ہے، جس کی پہلی قسط میں دیپیکا پڈوکون اور اُن کےشوہر رنور سنگھ نے بطورِ مہمان شرکت کی۔
اس قسط کی مختلف ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، انہی میں سے ایک کلپ میں دیپیکا پڈوکون کو اپنے ماضی کے تعلقات کے بارے میں کُھل کر بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
تھے، میں اُس وقت اپنی زندگی کے اُس دور سے گُزر رہی تھی جہاں میں کسی کے ساتھ رہنے کا کوئی وعدہ نہیں کرسکتی تھی”۔
اداکارہ نے کہا کہ “رنویر سنگھ کے ساتھ رشتے میں ہونے کے باوجود بھی دوسرے مردوں سے ملتی تھی لیکن میں نے اپنے دل میں دوسرے مرد کے لیے کوئی دلچسپی محسوس نہیں کی تھی، دوسرے مردوں کے ساتھ ہونے کے باوجود بھی میرے ذہن میں صرف رنویر سنگھ ہوتے تھے”۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ “بےشک! میں دوسرے مردوں کے ساتھ رشتے میں تھی لیکن ذہن میں صرف یہی تھا کہ مجھے رنویر کے پاس ہی واپس جانا ہے کیونکہ وہ میرے دل میں تھے”۔
دیپیکا کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُنہیں شدید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ایک صارف نے کہا کہ “اداکارہ نے اپنے کیریئر میں ہمیشہ مردوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا ہے”۔
ایک صارف نے دیپیکا پڈوکون کے ماضی کے تعلقات کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ “دیپیکا شو ‘کافی ود کرن’ میں بےنقاب ہوگئیں”۔