Trending Now

ورلڈکپ؛ پاک جنوبی افریقا میچ سے قبل تیز ہواؤں کے بارش شروع

آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ سے قبل تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہوگئی۔

چینائی کے چدم برم اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اپنا چھٹا میچ کھیلیں گی، گزشتہ روز پاکستانی اور جنوبی افریقی کرکٹرز نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے پاک جنوبی افریقا میچ کے دوران بارش کی پیشگوئی کررکھی ہے، آج صبح سے شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ آسمان پر بادل منڈلا رہے ہیں۔

 میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ تیز بارش کی صورت میں میچ تاخیر سے شروع ہونے کا امکان موجود ہے تاہم محمکہ موسمیات نے زیادہ موسلادھار بارش کی پیشگوئی نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا 5 میچوں میں 4 فتوحات کے ساتھ دوسری جبکہ پاکستان 5 میچوں میں 2 فتوحات اور 3 شکستوں کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر موجود ہے۔

پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے جنوبی افریقا کے خلاف لازمی فتح درکار ہے، میگا ایونٹس میں دونوں ٹیمیں 5 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جہاں پروٹیز کا پلڑا بھاری ہے، انہوں نے 3 میچز میں کامیابی سمیٹ رکھی ہے جبکہ پاکستان محض 2 فتوحات حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ یہ دونوں جیت سال 2015 اور 2019 میں آئی ہیں۔

Read Previous

محسن نقوی کا پی اینڈ ڈی آفس کا دورہ، فارن فنڈڈ پراجیکٹس کا جائزہ

Read Next

جولائی تا ستمبر، گردشی قرضوں کا حجم بڑھ کر 2540 ارب روپے ہوگیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *