Trending Now

سونے کی قیمت میں کمی

کراچی:  عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا اس کے برعکس پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 50 روپے کے کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 11 ہزار 300 روپے فی تولہ ہو گیا جبکہ  42 روپے کی کمی کے بعد 10 گرام سونا 1 لاکھ 81 ہزار 156 روپے کا ہو گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام 22قیراط سونا1 لاکھ 66 ہزار 60 روپےکاہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اب سونے کی قیمت ایک ہزار 987  ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

Read Previous

‘جادو اور غیبی سائنسی علوم’ میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام متعارف

Read Next

حاملہ خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *