لاہور: حاملہ خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی کے مطابق ایس ایچ او لیاقت آباد شیخ عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے لیاقت آباد ریسٹورنٹ سے گرفتار کیا۔
ایس پی نے بتایا کہ ملزم نے خاتون کو اپنے گھر بلا کر نشہ آور دوا پلائی اور بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کی، ملزم متاثرہ خاتون آستر کو جان سے مارنے اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتا تھا۔
ایس پی عمارہ شیرازی نے ایس ایچ او اور ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔