Trending Now

مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد کی کمی

ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد کی کمی جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29.65 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے میں 14 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،17اشیاء کی قیمتوں میں کمی جب کہ 20 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

گزشتہ ہفتے ٹماٹر فی کلو 23 روپے ،آلو 3 روپے، انڈے فی درجن 5 روپے، 800 گرام نمک ایک روپیہ جب کہ لہسن فی کلو 4 روپے مہنگا ہوا ہے۔

دال ماش، دال چنا دال مسور کی قیمتوں میں 8 روپے فی کلو،چکن 36 روپے، ایل پی جی سلنڈر 50 جب کہ  چینی3 روپے فی کلو سستی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ ایک ماہ میں آٹے کا 20 کلو تھیلا45 روپےسستا ہوا ہے جب کہ چاول، پیاز، چینی، گڑ اور کیلے کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگئی ہے۔

Read Previous

پاکستان میں انتخابات 28 جنوری کو ہوں گے، حتمی تاریخ آگئی

Read Next

مکھن اور گوشت میں موجود چکنائی ڈیمینشیا کے خطرات کم کرسکتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *