Trending Now

قازقستان میں کوئلے کی کان میں آگ لگ گئی، 22 کان کن ہلاک

آستانہ: قازقستان میں کوئلے کی کان میں آگ لگنے سے 22 کان کن ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق قازقستان کے وسطی علاقے میں واقع انڈسٹریل زون میں کوئلے کی کان میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 22 کان کن ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے وقت کان میں 200 کان کن موجود تھے۔ انتظامیہ نے حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو کارروائیاں شروع کردیں۔ حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

برطانوی اسٹیل کمپنی کی نگرانی میں کام کرنے والی کان میں 2 ماہ کے دوران آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس قبل اگست میں کان میں آگ لگنے سے 5 کان کن ہلاک ہوگئے تھے۔

Read Previous

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ ارب پتی بن گئیں

Read Next

نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *