لاہور سے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔
ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ چیکنگ میں پتہ چلا کہ خیبر میل کی ایک بوگی کے پہیے جام تھے۔
حکام کے مطابق اگر ٹرین روانہ کر دی جاتی تو آتشزدگی اور بوگیاں پٹڑی سے اترنے کا خدشہ تھا۔
متاثرہ بوگی کو ٹرین سے علیحدہ کرکے روانہ کر دیا گیا ہے، ریلوے حکام کے مطابق خیبر میل ایکسپریس ساہیوال پہنچی تو بوگی کے پہیوں سے دھواں نکل رہا تھا۔
جب چیک کیا گیا تو ٹرین کی ایک بوگی کے پہیے جام تھے۔