ہیماچل: انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 389 رنز کا ہدف دے دیا۔
آسڑیلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کا 27 واں میچ ے دھرم شالہ میں ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
آسڑیلیا نے دھواں دھار اننگز کا آغاز کیا ، آسٹریلوی اوپنرز ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے 175 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی جس کے بعد آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 19.1 اوورز میں گری جب ڈیوڈ وارر 65 گیندوں پر 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کےدو آؤٹ ہونے کے بعد دیگر بیٹرز شاندار اننگز کا تسلسل قائم نہ رکھ سکے، آسٹریلیا کو تیسرا نقصان 29.4 اوورز میں 228 رنز پر اٹھانا پڑا جبکہ چوتھی وکٹ 36.3 اوورز میں 264 رنز پر گر گئی۔
سٹیو اسمتھ 18 اور مچل مارش 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 274 جبکہ چھٹی وکٹ 325 اور ساتویں وکٹ 387 رنز پر گری اس کے بعد پوری ٹیم 49.2 اوورز میں 388 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
ورلڈ کپ 2023 میں نیوزی لینڈ پانچ میں سے چارمیچز میں جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر ہے جبکہ آسٹریلیا نے اب تک پانچ میں سے 3 میچز جیتے جس کے بعد وہ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر ہے۔
پلیئنگ الیون
آسٹریلیا: ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشین، جوش انگلیس(wk)، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز (c)، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ