سلطان جوہر ہاکی کپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی۔
ملائیشیا کے شہر جوہر بھارو میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی جانب سے تینوں گول پینلٹی کارنر کے ذریعے اسکور ہوئے۔
پہلا گول 7ویں منٹ میں ارباز علی نے، دوسرا 30ویں منٹ میں بشارت علی نے جبکہ تیسرا گول 48ویں منٹ میں محمد سفیان خان اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔
پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم تیسرا اور پول کا آخری میچ 31 اکتوبر کو میزبان ٹیم ملائیشیا کے ساتھ کھیلے گی.
ایونٹ میں شامل ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے پول اے میں آسٹریلیا، جرمنی، برطانیہ اور ساؤتھ افریقہ شامل ہیں جبکہ پول بی میں بھارت،ملائیشیا، نیوزی لینڈ اور پاکستان شامل ہیں۔