Trending Now

حکومت میں آکر 300 یونٹ تک بجلی مفت، کم از کم تنخواہ 50 ہزار ،موٹرسائیکل والوں کو پٹرول 140 روپے دیں گے: عبدالعلیم خان

جہانیاں: استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ آئی پی پی حکومت میں آکر مزدور کی کم از کم اجرت 50 ہزار کرے گی۔ 300 یونٹ تک بجلی مفت دی جائے گی۔ موٹرسائیکل والوں کیلئے پٹرول 140 روپے ہوگا۔

جہانیاں میں آئی پی پی کے پہلے جلسے سے خطاب کرتے عبدالعلیم خان نے کہا کہ ساڑھے 12 ایکڑ تک والے کسانوں کو ٹیوب ویل پر بجلی فری دیں گے۔ خواتین کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔

عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے ساتھ اس لیے گئے تھے کہ چاہتے تھے کہ نیا پاکستان بنے اور باریاں لگانے والوں سے جان چھوٹے لیکن چیئرمین پی ٹی آئی کسی اور کے ہاتھوں میں کھیلنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ آپ سب میرے دل میں اور رہیں گے اور ایک نیا پاکستان بنانے کی کوشش میں ہے ۔ ہم عوام دوست سسٹم لانا چاہتے ہے ، صاف پانی ، بے روزگاری کا خاتمہ ، خواتین کے لیے تکنیکی بنیاد پر روزگار کا سسٹم بنایا ہے۔

Read Previous

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی

Read Next

اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے کئی رہنما گرفتار، ایک کو دوران حراست ہارٹ اٹیک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *