Trending Now

سائنسدانوں نے مُٹاپے کی اہم وجہ دریافت کرلی

کولوراڈو: صحت پر تحقیق کرنے والے سائنس دانوں نے مٹاپے کی ایک اہم وجہ دریافت کرلی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق غذا میں شامل ایک ایسے جزو سے متعلق سائنس دانوں کو انکشاف ہوا ہے کہ یہ مٹاپے کی شرح بڑھنے کی ممکنہ طور پر اہم وجہ ہو سکتا ہے۔

اوبیسٹی، بائیولوجی اینڈ انٹیگریٹڈ فزیولوجی میں شائع ایک تازہ جائزے میں تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے فرکٹوز اور وزن کے بڑھنے سے متعلق نظریات کے مابین تعلق  کو جاننے کی کوشش کی۔ اس سلسلے میں کئی ایسے نظریات ہیں جن سے وزن میں اضافے کی وجہ چکنائی، کاربوہائیڈریٹس، پروٹین یا شوگر کو سمجھا جاتا ہے لیکن فرکٹوز پیٹ پر چربی جمع ہونا مٹاپے کی بڑی اہم وجہ ہو سکتی ہے۔

تحقیق کار اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ فرکٹوز جسم میں توانائی کے مرکزی ذریعے ایڈنوسائن ٹرائفوسفیٹ (اے ٹی پی) کی مقدار کم کر دیتا ہے جس سے جسم کو مزید کھانے کی طلب ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق فرکٹوز ایک قدرتی چینی ہے جو عموماً سیب اور کیلے جیسے پھلوں میں کم مقدار میں پائی جاتی ہے۔ پھلوں کے کھائے جانے کا اس مسئلے سے تعلق نہیں لیکن فرکٹوز متعدد غذاؤں کو میٹھا بنانے کے لیے بطور اضافی چینی استعمال کی جاتی ہے۔ یہ جزو گھر میں استعمال ہونے والی چینی کے علاوہ کارن سیرپ اور اگیو سیرپ (جو بطور شربت استعمال کیے جاتے ہیں)، چاکلیٹ، مشروبات، فاسٹ فوڈ، چٹنی اچار وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔

ماضی میں کیے جانے والے مطالعوں میں بتایا گیا تھا کہ فرکٹوز کی کھپت ہاضمے کے نظام میں موجود خلیوں میں تبدیلی رونما کر سکتی ہے جس کے سبب لوگ جو بھی کھاتے ہیں اس سے زیادہ حرارے جذب کر لیتے ہیں۔

Read Previous

گوشت اور مکھن کی چکنائی ڈیمنیشیا کے خطرات سے محفوظ رکھ سکتی ہے

Read Next

< > سپریم کورٹ میں ترجیحی مقدمات سے متعلق 7 نکاتی پالیسی منظور

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *