Trending Now

< > سپریم کورٹ میں ترجیحی مقدمات سے متعلق 7 نکاتی پالیسی منظور

اسلام آباد: چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی نے ترجیحی مقدمات سے متعلق 7 نکاتی پالیسی کی منظوری دی۔ 

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے ترجیحات طے کرلی، وہ مقدمات جن کا جلد فیصلہ قانونی تقاضا ہے انھیں سماعت کیلئے مقرر کیا جائے گا جبکہ ٹیکس اور انتخابی تنازعات کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ضمانت قبل از گرفتاری اور ضمانت بعد از گرفتاری مقدمات بھی ترجیحی بنیادوں پر سنیں جائیں گے اور 10 سال تک سزا کے فوجداری مقدمات کو بھی ترجیح بنیادوں پر سنا جائے۔

ذرائع کے مطابق ایک ہی فیصلہ کیخلاف متعدد درخواستوں والے مقدمات بھی ترجیحی بنیادوں پر سماعت کیلئے مقرر ہوں گے۔

Read Previous

سائنسدانوں نے مُٹاپے کی اہم وجہ دریافت کرلی

Read Next

اسلام آباد کے دو بڑے اسپتالوں میں پاک فوج کے میڈیکل افسران کی خدمات لینے کا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *