امریکا: لاس اینجلس کے ایک اپارٹمنٹ میں امریکی ماڈل ملیسہ مونی کی لاش فریج سے برآمد ہوئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 31 سالہ ماڈل ملیسہ مونی لاس اینجلس کے ایک اپارٹمنٹ میں مقیم تھیں جہاں فریج سے اُن کی لاش برآمد کی گئی ہے اور جس وقت اُن کی موت ہوئی تو وہ دو ماہ کی حاملہ تھیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جس وقت ملیسہ مونی کی لاش فریج سے نکالی گئی تو اُن کی کلائیوں کو ٹخنوں کے ساتھ باندھا ہوا تھا جبکہ اُن کا منہ بھی بند کیا ہوا تھا۔
ملیسہ مونی کا گلا گھونٹا گیا، ماڈل کو تشدد کے بعد باندھ دیا گیا اور پھر اُن کی لاش فریج میں رکھی گئی۔
پولیس نے اس کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
دوسری جانب ایک مقامی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے، ماڈل کی بہن نے کہا کہ “میں سوچ بھی نہیں سکتی کہ میری بہن پر کیا گزری ہوگی، مجھے اپنی بہن کی موت کے بارے میں سوچ کر بھی تکلیف ہوتی ہے”۔